ACROSS TT

News

سابق افغان جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا

سابق افغان جنرل نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ سمیع سادات نے طالبان حکومت کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے امریکا اور نیٹو سے سیاسی و مادی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Pakistan and Qatar deepen security ties as fragile US-Iran peace push gains ground

Interior Minister Mohsin Naqvi and his Qatari counterpart agreed to deepen security cooperation in Doha this week, as Pakistan and Qatar push behind the scenes to salvage the Islamabad MoU and bring Washington and Tehran back to the table.

Kuwait ratifies defense pact with Pakistan

Kuwait's Amir has formally ratified the defence cooperation agreement with Pakistan by decree, published in the official gazette. The agreement covers training, logistics, military intelligence, defence industries and a joint military committee.

Security forces launch Mastung operation, 15 terrorists killed

Security forces launched Operation Al Azm in Mastung's Tehsil Khad Kucha, killing 15 terrorists and wounding 12, according to security sources. Eight suspects were detained, one hideout destroyed and a large cache of weapons seized. No casualties were reported among security forces.

Pakistan backs Saudi Arabia after Houthi attacks on Red Sea oil tankers

Prime Minister Shehbaz Sharif has condemned Houthi attacks on Saudi oil tankers and reaffirmed Pakistan's full support for the Kingdom during a call with Crown Prince Mohammed bin Salman. Both leaders pledged closer cooperation to protect regional stability and vital maritime trade routes.
Newsroomتاجر برادری بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی چاہتی ہے، ہم اس...

تاجر برادری بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی چاہتی ہے، ہم اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

تاجر برادری بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی چاہتی ہے، ہم اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، انشاءاللّٰه پی آئی اے پروازوں کی بحالی اب چند ہفتوں کی بات ہے، افغانستان میں انٹیلیجنس بنیاد پر انسدادِ دہشتگردی آپریشن کیا۔

spot_img

لندن (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں نیو کلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ تجارت کو بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، تاجر برادری چاہتی ہے کہ انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو جائے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگست 2019 میں انڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی اور قانونی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات کو دھچکا لگا، تاجر برادری چاہتی ہے کہ دونوں ممالک میں مابین تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں، ہم اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت نے تحریکِ انصاف حکومت کی ملک دشمن پالیسیز کے بعد پاکستان کو معاشی تباہی سے بچایا، تحریکِ انصاف حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا، وہ 16 ماہ کی حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے تھی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنا عہد بخوبی نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف حکومت جاتے جاتے کہہ کر گئی تھی کہ ہم بارودی سرنگیں بچھا کر جا رہے ہیں، پاکستان کو دنیا کی 24ویں بہترین معیشت سے 47ویں معیشت بنا کر جانے والوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا، موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عام آدمی کی معاشی مشکلات اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے پانچ سالہ روڈ میپ پر عملدرآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 1960 کی دہائی سے ایٹمی توانائی کا ویژن رکھتا تھا، پاکستان نے عالمی سکروٹنی کے باوجود جوہری توانائی سے استفادہ حاصل کرنا جاری رکھا اور اب دنیا کہہ رہی ہے کہ جوہری اور ہائیڈرو انرجی موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محفوظ ترین اور بہترین ہیں، پاکستان جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر انسدادِ دہشتگردی آپریشن کیا، پڑوسی ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنا چاہیے، ہمسائے تبدیل نہیں کیے جا سکتے، ہمیں انھی پڑوسیوں کے ساتھ رہنا ہے، افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کے دوران حملے کی خبر ملی، افغان وزیرِ خارجہ کو بتایا کہ حملہ کا ذمہ دار گل بہادر گروپ ہے، افغانستان نے معنی خیز ایکشن نہیں لیا تو پاکستان نے گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور نئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے معاشی مسائل سے نمٹنے کی تمام تر مہارت رکھتے ہیں، پاکستان کو بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے جال سے نکلنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) کی بندش کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ٹویٹر کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، لندن میں سیاسی و کاروباری افراد سے ملاقاتوں کے دوران بھی یہ مسئلہ زیرِ بحث آیا ہے۔

عام انتخابات میں بدانتظامی سے متعلق ڈونلڈ لو کہ گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کی گفتگو کوئی نئی بات نہیں ہے، اگر دھاندلی ہوئی ہے تو خیبرپختونخوا میں ایک پارٹی کو 75 فیصد نشستیں کیسے مل گئیں؟ سندھ میں پیپلز پارٹی کو 70 فیصد نشستیں ملی ہیں، اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو عدالتیں اور ٹریبونلز موجود ہیں۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے، کیمرون آسٹریلیا کے دورے سے واپس آ رہے ہیں، سوموار کو ان سے ٹیلی فون پر بات ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکی وزیرِ خارجہ عمران خان سے ملنے کیلئے درخواست کرتے ہیں تو اس حوالہ سے فیصلہ عدالت کرے گی۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) پروازوں کی بحالی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے وزیراعظم شہباز شریف اور میں چاہتے ہیں کہ پروازیں جلد از جلد بحال ہوں، ہم اس حوالہ سے اپنی پوری کوشش کریں گے اور تمام بین الاقوامی تقاضے پورے کریں گے، ہمیں معلوم ہے کہ اس کی اشد ضرورت ہے، اللّٰه نے چاہا تو یہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.