تازہ

ہر خبر، تازہ ترین پہلے

3,832 تحریریں

جمعہ 17 جنوری 2025

خبریں

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا، عمران خان کو 14 برس اور بشریٰ بی بی کو 7 برس قید کی سزا

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا، سابق وزیراعظم عمران خان کو کرپٹ پریکٹس پر 14 برس قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 برس قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دینے کا حکم

A file photo is shown of former prime minister Imran Khan (R) and former Pakistani first lady Bushra Bibi (L). — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 16 جنوری 2025

خبریں

مراکش کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک

مراکش کی بندرگاہ ڈاخلا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک، موریتانیہ سے سپین جانے والی کشتی میں سوار 86 افراد میں سے 66 کا تعلق پاکستان سے تھا۔ وزارتِ خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے رابطہ کیلئے تفصیلات جاری کر دیں۔

Photo for illustrative purposes only. — HANDOUT

بدھ 15 جنوری 2025

خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے معاہدے کو صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا نتیجہ قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کو صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے ابراہم معاہدوں میں توسیع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ امریکی و اسرائیلی یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کو ممکن بنائے گا اور امریکی جغرافیائی اثر و رسوخ مضبوط کرے گا۔

Trump finalises a US-Pakistan trade deal, targeting energy collaboration and hinting at possible exports to India.. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی اور بھارتی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی اور بھارتی شکست خوردہ مؤقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے، پاکستان پر دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی کا الزام بھارتی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

A file photo is shown of the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/THE THURSDAY TIMES

منگل 14 جنوری 2025

خبریں

ریاست ہے تو سیاست ہے، خدانخواستہ ریاست نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ عوام اور فوج کے درمیان خاص رشتہ ہے، خلیج کا جھوٹا بیانیہ مخصوص ایجنڈے کے تحت چلایا جاتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق حوصلہ مند ہے، متحد ہو کر چلیں گے تو صورتحال بہتر ہو گی۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

مریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ؛ ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابات 2020 کے نتائج تبدیل کرنے کی مجرمانہ سازش کا الزام

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات 2020 کو بدلنے کی غیر معمولی سازش اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر قانونی استثنیٰ نے انکے خلاف کارروائی کو غیر مؤثر کر دیا ہے۔

President Donald Trump is set to address the nation from the Oval Office at 2 p.m. Eastern Time with the White House insisting the focus is defence policy even as rumours swirl over his health and possible resignation. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پیر 13 جنوری 2025

خبریں

ملک کے امن و امان خراب کرنے کی ہرسازش اور دہشتگردی کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا، آرمی چیف

ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپورفیصلہ کن جواب اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا وہ سنگین نتائج کا سامنا کریں گے۔ پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند اور وہ مادرِ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کیلئے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مُہر ہے، مریم نواز

نواز شریف کی 45 سالہ سیاست عوام کی خدمت کیلئے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مُہر ہے۔ میں نواز شریف کے ویژن کو تکمیل دے رہی ہوں۔ پنجاب کے عوام جانتے ہیں جو سکیم نواز شریف شروع کریں گے پوری ہو گی۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing in Lahore on January 13, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعہ 10 جنوری 2025

خبریں

حکومتی اصلاحات اور معاشی استحکام کے باعث ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ

دسمبر میں 3 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز ترسیلاتِ زر، گزشتہ برس کی نسبت 29 فیصد اضافہ؛ اصلاحات، کرنسی استحکام اور معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا، آئندہ برس ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ متوقع

Pakistan’s credit rating upgrade to Caa1 reflects IMF-backed fiscal reforms, SOE restructuring, and exchange rate flexibility, boosting global investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
خبریں

ایک آرمی چیف کے طیارے کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا، اس واقعہ کے باعث مارشل لاء لگ گیا، جسٹس مسرت ہلالی

ایک آرمی چیف کے طیارے کو ایئرپورٹ کی لائٹس بجھا کر کہا گیا کہ ملک چھوڑ دو، مسافروں کو خطرے میں ڈالا گیا، جہاز میں تھوڑا سا ایندھن باقی تھا، واقعہ کے باعث مارشل لاء لگ گیا مگر ٹرائل فوجی عدالت میں نہیں چلا، نو مئی مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیسے ہوا؟

A combination file is shown of supreme court justice Musarrat Hilali (L) and PML(N) president Nawaz Sharif (R). — FILEE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 9 جنوری 2025

خبریں

فُٹ اینڈ ماؤتھ بیماریاں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں جن کا قدم ملک کے خلاف اور منہ گالی گلوچ کیلئے ہے، مریم نواز

سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں جیسے بیان دینے والوں کی عقل پر ماتم کرتی ہوں۔ فٹ اینڈ ماوتھ کی بیماریاں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں جن کا قدم ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ اور بدتمیزی و بدتہذیبی ہوتی ہے۔ صرف جانوروں کا نہیں، سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing in Pakpattan on January 09, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

کیا 9 مئی واقعہ دہشتگردی سے زیادہ سنگین جرم ہے؟ ایسا کیا کیا کہ ملٹری کورٹس جائیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

ماضی میں دہشتگردانہ حملوں کا ٹرائل عام عدالتوں میں چلا تو 9 مئی والوں نے ایسا کیا کیا کہ ملٹری کورٹس جائیں؟ کیا یہ دہشتگردی سے زیادہ سنگین جرم ہے؟ یہ تفریق کیسے ہوئی کہ کچھ کا ٹرائل ملٹری کورٹ اور کچھ کا انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ہو گا؟

Supreme Court reviews military courts’ civilian trials. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
خبریں

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط: خالصتان ریفرنڈم کیلئے حمایت کی اپیل

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا وزیرِاعظم پاکستان کو خط: پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ممبر بننے پر مبارکباد ، سکھ برادری کی خالصتان کیلئے جدوجہد کو کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کے ساتھ جوڑتے ہوئےخالصتان ریفرنڈم کیلئے حمایت کی اپیل۔

A combination file is shown of incumbent prime minister Shehbaz Sharif (L) and spokesperson of global Khalistan Referendum Gurpatwant Singh Pannun (R). — FILEE/THE THURSDAY TIMES

بدھ 8 جنوری 2025

خبریں

ملکی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، شہباز شریف

ملکی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، خود احتسابی ضروری ہے، معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔ برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس تجاویز درکار ہیں، پاکستان اللّٰه کے فضل سے قیامت تک قائم رہے گا۔

A file photo is shown of incumbent Pakistani prime minister Shehbaz Sharif at Karachi on January 08, 2025. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہو چکی ہے، آنے والے سال بہتر ہوں گے، اسحاق ڈار

پاکستان کی 2017 میں ابھرتی ہوئی معیشت کو سیاسی عدم استحکام سے تباہ کیا گیا، دنیا کی 24ویں بڑی معیشت کو 47ویں نمبر پر لا کر کھڑا کر دیا گیا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، سفارتی تنہائی ختم ہو چکی، آنے والے سال بہتر ہوں گے۔

A file photo is shown of Pakistan's deputy prime minister/foreign minister Ishaq Dar. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

حماس نے میرے صدارتی حلف سے قبل یرغمالیوں کی رہائی نہ کی تو مشرق وسطیٰ میں قیامت برپا ہوجائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صدارتی حلف سے پہلے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرقِ وسطیٰ میں قیامت برپا ہو جائے گی۔ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکہ رکھنے اور میکسیکو اور کینیڈا پر سخت تنقید کی۔

President Donald Trump is set to address the nation from the Oval Office at 2 p.m. Eastern Time with the White House insisting the focus is defence policy even as rumours swirl over his health and possible resignation. — FILE/THE THURSDAY TIMES

منگل 7 جنوری 2025

خبریں

پنجاب میں شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا، ہسپتالوں میں 90 فیصد دوائیں مفت مل رہی ہیں، مریم نواز شریف

میں نے شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا، ہاسپٹلز میں 90 فیصد تک دوائیں مفت مل رہی ہیں۔ کینسر و ہیپاٹائٹس اور دل کے امراض کی ادویات کی فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے۔ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، کینسر کے علاج کیلئے چین سے تعاون لیں گے۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing in Lahore. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

آئین میں اختیارات کی تقسیم واضح ہے، ایگزیکٹیو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، جسٹس جمال مندوخیل

آئین میں اختیارات کی تقسیم بالکل واضح ہے کہ ایگزیکٹیو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، آرمی ایکٹ کو صرف مسلح افواج تک محدود کیا گیا ہے، آئین کا آرٹیکل 8 تھری افواجِ پاکستان کے ڈسپلن اور کارکردگی کے حوالہ سے ہے۔

Supreme Court reviews military courts’ civilian trials. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
کھیل

اے سی میلان نے سپر کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں انٹر کو ہرا دیا

اے سی میلان نے ریاض میں انٹر میلان کے خلاف سنسنی خیز میلان ڈربی جیت کر اپنا آٹھواں اطالوی سپر کپ (سپرکوپا اطالیانا) ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹیمی ابراہم کے اضافی وقت کے گول نے ٹیم کو تیرہ سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار اطالوی سپر کپ جتوا دیا۔

AC Milan secures Super Cup victory after thirteen years. — AC Milan/X
کھیل

اے سی میلان اٹالین سپر کپ کا فاتح بن گیا، فائنل میں روایتی حریف انٹر میلان کو شکست دے دی

اے سی میلان ’’سپر کوپا اٹالیانا‘‘ کے فائنل میچ میں روایتی حریف انٹر میلان کو شکست دے کر آٹھویں بار فاتح بن گیا۔ میلان ڈربی کے سنسنی خیز مقابلہ کا فیصلہ کن گول انگلش فٹبالر ’’ٹیمی ابراہم‘‘ نے اضافی وقت کے تیسرے منٹ میں سکور کیا۔

AC Milan secures Super Cup victory after thirteen years. — AC Milan/X

پیر 6 جنوری 2025

رائے

مریم نواز کے سفارتی مصافحہ پر تنقید کی آڑ میں صنفی تعصب کا پرچار

مریم نواز شریف کے متحدہ عرب اماراتی صدر کیساتھ سفارتی مصافحے پر بےجا تنقید نے صنفی تعصب کو بےنقاب کر دیا۔ یہ تنقید مریم نواز کے انقلابی اقدامات اور اصلاحاتی پالیسیز پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ مریم نواز کی قیادت صنفی تعصب کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی ہے۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz (L), with UAE president Mohamed bin Zayed at Rahim Yar Khan on January 5, 2025. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

سیاسی وابستگی اگر تہذیب کے دائرے میں ہو تو بُری بات نہیں، کبھی اپنے مُلک کے خلاف نہ جانا، مریم نواز

سیاسی وابستگی تہذیب کے دائرے میں ہو تو بُری بات نہیں، کبھی مُلک کے خلاف نہ جانا۔ جو کہے آگ لگاؤ، پیٹرول بم گولیاں مارو، پولیس کے سر پھاڑو تو ایسے بہکاوے میں مت آنا۔ معاشرے اقدار سے پہچانے جاتے ہیں، نجانے ہماری اخلاقیات کس سمت جا رہی ہیں۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing in Lahore on January 06, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اتوار 5 جنوری 2025

امارات

متحدہ عرب امارات (UAE) کے ایم بی زیڈ (MbZ) کی شہباز شریف سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید کی رحیم یار خان میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور سرمایہ کاری کے ممکنہ راستوں پر غور کیا گیا، جو معاشی تعاون کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif (L) with UAE president Sheikh Mohamed bin Zayed (R) at Rahim Yar Khan on January 5, 2025. — FILE/THE THURSDAY TIMES
ناشر Thursday Media International thursday.media