تازہ

ہر خبر، تازہ ترین پہلے

3,832 تحریریں

ہفتہ 4 جنوری 2025

خبریں

پاکستان میں مہنگائی 6 برس کی کم ترین سطح پر آ گئی، معاشی بحالی کے راستے کھلنے لگے، جریدہ بلومبرگ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح اپریل 2018 کے بعد 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے معاشی ترقی کی رفتار اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔

Pakistan's inflation hits 4.1%, lowest since 2018. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعہ 3 جنوری 2025

کھیل

پاؤلو فونزیکا کی اچانک اور تضحیک آمیز برطرفی، اے سی میلان کو شدید تنقید کا سامنا

اے سی میلان کی جانب سے پاؤلو فونزیکا کی اچانک اور تضحیک آمیز برطرفی پر اطالوی کلب کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شائقین رواں سیزن میں ناقص کارکردگی کا ذمہ دار اعلیٰ قیادت کی ناکام پالیسیز کو قرار دے رہے ہیں۔ پاؤلو مالدینی اور سٹیفانو پیولی کے بعد فونزیکا کی بےدخلی نے بھی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔

AC Milan faces backlash after sacking Paulo Fonseca abruptly, exposing leadership missteps and raising concerns about the club's stability amid Serie A struggles. — Marco Luzzani/Getty Images
خبریں

دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، گھس بیٹھیے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، گھس بیٹھیے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں موجود ہیں۔ بیرونِ ملک بیٹھے عناصر زہر اُگَل رہے ہیں، سوشل میڈیا پر جاری جھوٹ کے طوفان کو کاؤنٹر نہ کیا تو قیامِ امن اور استحکام کی کوششیں دریا بُرد ہو جائیں گی۔

A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، کسی ڈیل یا معاہدے کی پیشکش نہیں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کیساتھ کسی طرح کے خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ عمران خان کو ڈیل یا باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔ صرف حکومتی سطح پر رسمی مذاکرات جاری ہیں باقی سب افسانے ہیں۔

A combined file photo is shown of COAS General Asim Munir (L) and PTI founder Imran Khan (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا و برطانیہ سے آوازیں آ رہی ہیں جہاں صیہونی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے، خواجہ آصف

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا و برطانیہ سے آوازیں آ رہی ہیں جہاں صیہونی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے، وہ سب اسرائیل کے حامی افراد ہیں۔ عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے یا پھر باہر بھیجنے کی کوئی بھی آفر نہیں دی گئی۔ عمران خان نے براہِ راست پاکستان کے دفاع پر ہاتھ ڈالا۔

A file photo is shown of incumbent Defence Minister Khawaja Asif. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 2 جنوری 2025

خبریں

پاکستانی برآمدات میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ، حجم 16 اعشاریہ 5 بلین ڈالرز سے بڑھ گیا

پاکستانی برآمدات میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ، حجم 16 اعشاریہ 5 بلین ڈالرز سے بڑھ گیا۔ ٹیکسٹائل اور چاول کے شعبوں میں پاکستان کے قدم مضبوط ہوئے جبکہ درآمدات پر مستحکم کنٹرول سے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی آئی۔

Pakistan’s exports soar, driving economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
خبریں

سانحۂ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

سانحۂ 9 مئی کے 19 مجرمان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاف کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیصلہ قانونی کارروائی کے بعد کیا گیا جو انصاف اور ہمدردی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مجرمان نے رحم کی درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں سے کچھ منظور کر لی گئیں۔

A file photo is shown of Jinnah House at Lahore on May 9. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے دوسرے روز بھی نیا ریکارڈ قائم، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 118367 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

KSE-100 index crosses 118,000 points, signalling investor confidence and economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان کی برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ، 16.5 ارب ڈالر کی سطح عبور

2024 کی پہلی छमाہی میں پاکستان کی برآمدات 10.52 فیصد بڑھ کر 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اضافہ ٹیکسٹائل اور چاول کی برآمدات کی مضبوط کارکردگی کا عکاس ہے، جبکہ درآمدات کو قابو میں رکھنے سے تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، جو معاشی انتظام میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

Pakistan’s exports soar, driving economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

بدھ 1 جنوری 2025

خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 117322 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Pakistan’s stock market reaches historic high, defying global economic slump due to strong investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
تجزیہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 2024 میں ریکارڈ سالانہ منافع کیساتھ تقریباً تمام مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بلومبرگ

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 2024 میں 22 برس کی نسبت بہترین سالانہ منافع کیساتھ تقریباً تمام مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آئندہ برس معاشی حالات میں مزید بہتری، شرح سود و افراطِ زر میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

An illustration is shown of a bull and the Pakistani flag. — FILE/THE THURSDAY TIMES
اداریہ

رچرڈ گرینل کی فری عمران خان مہم اورپاکستانی اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت

رچرڈ گرینل کی'فری عمران خان مہم' امریکی کردار پر سوال؟ عمران رجیم میں فاشزم پر خاموش رہنےوالے گرینل کی پاکستانی اندرونی معاملات پر تنقید۔ جسے ناپسندیدہ قرار دیکر جرمنی سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا، وہی آج پاکستانی اندرونی معاملات میں دخل انداز۔ امریکی مفادات کا ایجنڈا یا کچھ اور؟

منگل 31 دسمبر 2024

خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی پلان ’’اُڑان پاکستان‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایماندارانہ تجزیہ قوموں کی زندگی بدل دیتا ہے۔ بھارت نے نواز شریف کا معاشی ماڈل اپنایا۔ گزشتہ 9 ماہ میں ہم نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ حکومت اور ادارے ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ماضی قریب میں ہم متکبرانہ اور ناپسندیدہ رویوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہوئے۔

A file photo is shown of incumbent Pakistani prime minister Shehbaz Sharif at Islamabad on December 31, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کی سیکیورٹی اور اقتصادی بحالی کو یقینی بنایا ہے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں بڑی کامیابیوں کے ساتھ اقتصادی بحالی اور عالمی سطح پر تعلقات کی بہتری کو بھی یقینی بنایا ہے۔ آرمی چیف کی بدولت پاکستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ اور تجارتی تعلقات میں توسیع ممکن ہوئی جبکہ پاکستان غزہ و کشمیر کیلئے ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, General Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

مسلم لیگ کا 119واں یومِ تاسیس، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کارکنان و اکابرین کا شکریہ

مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قائداعظم و دیگر راہنماؤں کی جدوجہد سے پاکستان بنا۔ کارکنان و اکابرین کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت مسلم لیگ (ن) نے آمروں کے سامنے نعرہِ حق بلند کیا۔ نواز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

A montage is shown of Allama Muhammad Iqbal (L) Muhammad Ali Jinnah (M) and former PML(N) president Nawaz Sharif (R). — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

پیر 30 دسمبر 2024

خبریں

امریکہ کے 39 ویں صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمی کارٹر، امریکہ کے 39 ویں صدر اور انسانی حقوق وامن کے عالمی وکیل 100 سال کی عمر میں جارجیا کے اپنے گھر پلینز میں انتقال کر گئے۔ جمی کارٹر ملک کے سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے صدر تھے۔ ان کی میراث میں سفارت کاری، انسانی حقوق، اور بعد از صدارت انسانی خدمت شامل ہے۔

Jimmy Carter, the longest-living US president, leaves behind a legacy of peace, humility, and global impact. — Universal History Archive/Universal Images Group via Getty Images

اتوار 29 دسمبر 2024

خبریں

پاکستان پر ٹرمپ انتظامیہ کوئی پابندیاں نہیں لگائے گی، ایسی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے، حسین حقانی

امریکا کو کسی پاکستانی سے محبت نہیں، وہ ہمیشہ اپنے سٹریٹیجک مفادات کو مقدم رکھتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر کوئی پابندیاں نہیں لگائے گی، ایسی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ واٹس ایپ و سوشل میڈیا کے سازشی نظریات سے بین الاقوامی تعلقات کو دیکھنے کی کوشش احمقانہ طریقہ ہے۔

A file photo is shown of former Pakistani ambassador to the United States, Husain Haqqani. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

بیرون ممالک سے پاکستان بھیجی جانیوالی ترسیلات زر میں ریکارڈ 31 فیصد اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2024 میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 31 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے 21 ارب ڈالر سے زائد کی رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔

Pakistan’s credit rating upgrade to Caa1 reflects IMF-backed fiscal reforms, SOE restructuring, and exchange rate flexibility, boosting global investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
خبریں

خیبرپختونخوا میں 152 ارب روپے کی مالی بےضابطگیاں، ریاست مخالف سوشل میڈیا پراپیگنڈا پر کروڑوں خرچ کیے گئے، عطاء تارڑ

خیبرپختونخوا حکومت نے 10 ماہ میں کرپشن کی انتہا کر دی۔ صوبہ میں 152 ارب روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ کروڑوں روپے ریاست مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈا پر خرچ ہو رہے ہیں، قرض کا بوجھ 725 ارب روپے ہو چکا ہے۔

A file photo is shown of Chief Minister for Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 28 دسمبر 2024

خبریں

چین نے امریکی پابندیوں کے ردعمل میں امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

چین نے امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ تائیوان کو اسلحہ فروخت کی مذمت اور علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالنے پر وارننگ۔یہ پابندیاں سات امریکی کمپنیوں اور ان کے سینئر ایگزیکٹوز کو فوجی امداد اور اسلحے کی منتقلی کے جواب میں لگائی گئی ہیں۔

A file photo is shown of Chinese foreign ministry spokesperson Mao Ning. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعہ 27 دسمبر 2024

سیاست

عمران خان محض بہانہ ہیں، اصل نشانہ پاکستان کے جوہری ہتھیار ہیں: بلاول بھٹو زرداری

ہماری سیاست پر تبصرہ کرنے والوں کے لیے عمران خان صرف ایک بہانہ ہیں، اصل ہدف پاکستان کا جوہری پروگرام ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی کو وہ مخالف قوتیں دشمنی کی نظر سے دیکھ رہی ہیں جو نہیں چاہتیں کہ کسی بھی مسلم ملک کے پاس ایسی طاقت ہو۔

A file photo is shown of PPP chair and former Pakistani foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari addressing at Larkana on December 27, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

عمران خان بہانہ ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام نشانہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

میزائل ٹیکنالوجی کو دشمن میلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں، انکی خواہش ہے کسی مسلمان ملک کے پاس ایسی قوت نہ ہو، ہماری سیاست کے بارے میں بیانات دینے والوں کیلئے عمران خان صرف بہانہ ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اصل نشانہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

A file photo is shown of PPP chair and former Pakistani foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari addressing at Larkana on December 27, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاک فوج کی افغانستان میں دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کی مذمت، بے رحمانہ لڑائی کا عزم

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ماضی کی سیاسی غلطیوں کو دہشت گردی کو تقویت دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا، سرحد پار عسکریت پسندی میں افغانستان کے کردار کو بے نقاب کیا، اور بھارت کے ساتھ علاقائی کشیدگی میں اضافے کے دوران خطرات کے خاتمے کے لیے فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

A file photo is shown of DG-ISPR Lt Gen Ahmed Sharif Chaudhry addressing a press conference at Rawalpindi on December 27, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

غلطیوں سے سیکھنے کی صلاحیت سے عاری شخص کے رویہ کی قیمت قوم اپنے خون سے چکا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

غلطیوں سے سیکھنے کی صلاحیت سے عاری شخص کے رویہ کی قیمت قوم اپنے خون سے چکا رہی ہے۔ فتنہ الخوارج کو 2021 کے بعد دوبارہ کس نے آباد کرایا؟ ایک پاکستانی کی جان اور مال افغانستان پر مقدم ہے۔ انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔

A file photo is shown of DG-ISPR Lt Gen Ahmed Sharif Chaudhry addressing a press conference at Rawalpindi on December 27, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 26 دسمبر 2024

ناشر Thursday Media International thursday.media