موضوع

عمران خان

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی، اگست 2023 سے جیل میں۔ ان سے متعلق تھرسڈے ٹائمز کی تمام خبریں اور تجزیے۔

تازہ ترین

11 نومبر 2024

  1. پیر 11 نومبر 2024

    خبریں

    ی ٹی پی کے لوگوں کو ہم نہیں بلکہ جنرل (ر) فیض حمید لے کر آئے تھے، شیر افضل مروت

    ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہم نہیں بلکہ جنرل (ر) فیض حمید لائے تھے، ہماری مت ماری گئی تھی کہ وہ ہمارے پسندیدہ تھے، عمران خان ناجائز کیسز میں پابندِ سلاسل ہیں، قانون کی حکمرانی ہوتی تو تین سے چار روز میں رہا ہو جاتے، عمر عطا بندیال کمزور جج تھے جنہیں ڈرایا گیا اور وہ ڈر گئے۔

10 نومبر 2024

  1. اتوار 10 نومبر 2024

    خبریں

    شہباز شریف 8 فروری انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار ہیں، شاہد خاقان عباسی

    شہباز شریف 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار ہیں، شہباز شریف ہی اپوزیشن لیڈر و وزیراعظم تھے اور یہ انھی کی ناکامی ہے، تحریکِ انصاف کو پاکستان کی یا اپنے صوبہ خیبرپختونخوا کی یا پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں، شاہد خاقان عباسی۔

  2. اتوار 10 نومبر 2024

    خبریں

    سابق امریکی صدر بِل کلنٹن میاں نواز شریف کی شخصیت سے متاثر تھے، شاہد خاقان عباسی

    سابق امریکی صدر بِل کلنٹن میاں نواز شریف کی ذات اور شخصیت سے متاثر تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے میاں نواز شریف کی رہائی میں کردار ادا کیا، میاں نواز شریف کی ذات میں بہت خوبیاں ہیں جن سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

9 نومبر 2024

  1. ہفتہ 9 نومبر 2024

    خبریں

    عمران خان نومبر کے مہینے میں فائنل کال دینے والے ہیں، قوم تیار رہے، علی امین گنڈا پور

    حقیقی آزادی کیلئے قربانی دینے کا وقت آن پہنچا ہے، عمران خان نومبر کے مہینے میں احتجاج کی کال دینے والے ہیں، قوم تیار رہے، اگر ہماری میتیں گھر نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کرا لیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور۔

  2. ہفتہ 9 نومبر 2024

    خبریں

    پاکستان تحریکِ انصاف کے صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا، امریکی جھنڈا لہرانے پر کارکنان اور انتظامیہ گتھم گتھا ہو گئے، پولیس نے امریکی جھنڈا لہرانے والے کارکن کو حراست میں لے لیا۔

7 نومبر 2024

  1. جمعرات 7 نومبر 2024

    خبریں

    یہ تاثر غلط ہے کہ ایک امریکی کال پر عمران خان کو اس کے حوالے کر دیا جائے گا، خواجہ آصف

    یہ تاثر غلط ہے کہ ایک امریکی کال پر عمران خان کو اس کے حوالے کر دیا جائے گا، نواز شریف نے امریکی کال اور 5 ارب ڈالرز کی آفر پر انکار کر کے ایٹمی دھماکے کیے تھے، نہیں لگتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کی بات کریں گے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف۔

  2. جمعرات 7 نومبر 2024

    امریکہ کا فیصلہ 2024

    کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی عمران خان کی رہائی کا سبب بن سکتی ہے؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے جیل میں قید عمران خان کے حامیوں میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی ہے مگر پاکستانی سیاست کے پیچیدہ معاملات، فوجی قیادت اور بیرونی مداخلت کے خلاف مُلک میں موجود حساسیت مضبوط رکاوٹیں ہیں۔

5 نومبر 2024

  1. منگل 5 نومبر 2024

    خبریں

    پی ٹی آئی عمران خان کو بیرونِ مُلک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ مُلک بھی تیار ہے، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی عمران خان کو بیرونِ مُلک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے جس کیلئے یہ بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں اور وہ مُلک بھی عمران خان کو لینے کیلئے تیار ہے، میں کہتا تھا کہ اکتوبر میں خطرات ہو سکتے ہیں مگر پی ٹی آئی کی کوشش ناکام ہوئی۔

29 اکتوبر 2024

  1. منگل 29 اکتوبر 2024

    خبریں

    عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو: قید کی سختیوں اور 26 ویں آئینی ترمیم پر شدید تنقید

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور اپنے وکلاء کے ساتھ گفتگو میں جیل میں روا غیر انسانی سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جان بوجھ کر ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا اور کئی دنوں تک بجلی، روشنی اور بیرونی رابطے سے محروم رکھا گیا۔26 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے غداری کے مترادف قراردیا۔

24 اکتوبر 2024

  1. جمعرات 24 اکتوبر 2024

    خبریں

    عمران خان کی رہائی کے لیے 60 سے زائد امریکی ارکانِ کانگریس نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

    عمران خان کی رہائی کے لیے 60 سے زائد امریکی ارکانِ کانگریس نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے انسانی حقوق کو اپنی پالیسی کا اہم حصہ بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

  2. جمعرات 24 اکتوبر 2024

    تجزیہ

    عمران خان پاکستان میں انتشار اور افراتفری کی علامت ہیں، برطانوی اخبار دی ٹائمز

    عمران خان پاکستان میں انتشار کی علامت ہیں، سیاسی شہید نہیں۔ عمران خان نے فوجی حمایت سے اقتدار میں آ کر آمرانہ رویے اپنائے اور اسلامی اقدار و مغرب مخالف جذبات کا سیاسی استعمال کیا۔ آکسفورڈ چانسلرشپ کیلئے نااہل قرار دینا درست فیصلہ ہے، برطانوی اخبار دی ٹائمز۔

16 اکتوبر 2024

  1. بدھ 16 اکتوبر 2024

    خبریں

    آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلرشپ کیلئے دوڑ میں عمران خان کی شمولیت کو مسترد کر دیا

    آکسفورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو چانسلرشپ کی دوڑ کیلئے باضابطہ طور پر نااہل قرار دے دیا۔ یونیورسٹی نے اعلٰی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ساکھ داؤ پر لگانے سے انکار کر دیا۔ عمران خان کی یونیورسٹی چانسلرشپ کے ساتھ ہیڈ لائنز پر قبضہ کی کوشش ناکام ہو گئی۔

  2. بدھ 16 اکتوبر 2024

    تجزیہ

    عمران خان کو سزا یافتہ ہونے کے باعث آکسفورڈ کا چانسلر بننے کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، دی ٹیلی گراف

    عمران خان کو سزا یافتہ ہونے کے باعث آکسفورڈ کا چانسلر بننے کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، عمران خان نہ تو سیاسی مظالم کا شکار ہیں اور نہ مظلوم طبقہ کے ترجمان ہیں، عمران خان کا آکسفورڈ چانسلر بننے کا مطلب ہو گا کہ برطانیہ میں کوئی اقدار ہی نہیں ہیں۔

14 اکتوبر 2024

  1. پیر 14 اکتوبر 2024

    خبریں

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج بین الاقوامی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہو گی، حسین حقانی

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی بین الاقوامی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہو گی، پی ٹی آئی پاکستان پر امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر فرق نہیں پڑ رہا، عمران خان نے سفارتی سطح پر ایسی باتیں کیں جو تھڑے پر بیٹھ کر کی جاتی ہیں۔

12 اکتوبر 2024

  1. ہفتہ 12 اکتوبر 2024

    خبریں

    پی ٹی آئی کی وفاق پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

    پی ٹی آئی کی وفاق پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے، ، پی ٹی آئی کی پوری ڈیفینیشن یہی ہے کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں، عمران خان کے کئی چہرے ہیں، کیا عدالتوں کو نظر نہیں آ رہا کہ عمران خان ملکی سالمیت پر حملے کر رہا ہے؟

9 اکتوبر 2024

  1. بدھ 9 اکتوبر 2024

    اداریہ

    فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس غیر اہم، عمران خان کیلئے سیاست مقدم

    عمران خان کی پارٹی نے فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کیا، کیا لیڈر سیاسی مفادات کیلئے اس قدر اہم سفارتی معاملہ بھی نظر انداز کر سکتا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ سیاسی شطرنج کی اگلی چال تیار کر رہے ہیں۔ کیا فلسطین کی حمایت صرف اس وقت اہمیت رکھتی ہے جب عمران خان تخت پر ہوں؟

8 اکتوبر 2024

  1. منگل 8 اکتوبر 2024

    خبریں

    علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دوبارہ دھاوا بولنے کی دھمکی

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی فوج سے لڑائی نہیں چاہتی، مگر انہیں جلسے کی اجازت نہ دینے اور کارکنان پر پولیس کے تشدد کے بعد احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا۔

6 اکتوبر 2024

  1. اتوار 6 اکتوبر 2024

    خبریں

    میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور

    کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔

  2. اتوار 6 اکتوبر 2024

    خبریں

    علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔

2 اکتوبر 2024

  1. بدھ 2 اکتوبر 2024

    خبریں

    کہتے تھے گلے میں رسا ڈال کر کھینچ کر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ نواز شریف

    کہتے تھے نواز شریف کی گردن میں رسا ڈال کر کھینچ کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دھرنا سیاست نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا، ریاست کے ستونوں نے بھی اچھا سلوک نہیں کیا، ایسی کونسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) جتنا کام کیا ہو؟

ناشر Thursday Media International thursday.media