تازہ

ہر خبر، تازہ ترین پہلے

1,048 تحریریں

ہفتہ 21 جون 2025

خبریں

پاکستان نے امن کے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تجویز کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مؤثر سفارتکاری اور قائدانہ کردار پر امن کے نوبل انعام کے مستحق ہیں، یہ واقعتاً امن کے قیام کیلئے ان کے کردار اور بات چیت کے ذریعہ تنازعات کے حل کیلئے ان کے عزم کا ثبوت ہے، توقع ہے کہ صدر ٹرمپ علاقائی اور عالمی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Pakistan credits Trump with stopping nuclear conflict, nominates him for Nobel Peace Prize. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 19 جون 2025

خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر تاریخی ملاقات: پاکستان کی عالمی حیثیت کا اعتراف، تجارتی تعاون پر اتفاق

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کردار، انسدادِ دہشتگردی میں تعاون، اور تجارت و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق۔ ملاقات کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائد رہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے باضابطہ دورے کی دعوت بھی دی، جو باہمی مشاورت سے طے پائے گا۔

Pakistan’s army chief Asim Munir and U.S president Donald Trump deepen peace ties and pave the way for trade and tech collaboration.. — FILE/THE THURSDAY TIMES

بدھ 18 جون 2025

خبریں

صیہونی حکومت کو جنگ کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مسلح افواج دشمن پر کاری ضرب لگائیں گی، خامنہ ای

صیہونی حکومت نے بہت بڑی غلطی کی جس کا انجام اس کی تباہی پر ہو گا، وہ گمان نہ کریں کہ ہم پر حملہ کر کے بچ نکلیں گے، انہیں جنگ کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران کی مسلح افواج دشمن پر کاری ضرب لگائیں گی۔

A file photo is shown of Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei. — FILE

ہفتہ 14 جون 2025

خبریں

امریکی قانون ساز میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر مینیسوٹا میں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنا کر قتل

امریکی قانون ساز اور مینیسوٹا ہاؤس کی سابق اسپیکر میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو ان کے گھر پر سیاسی محرکات پر مبنی حملے میں قتل کر دیا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ منتخب عہدیداروں کو نشانہ بنانے والی دھمکیوں کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔

US lawmaker Melissa Hortman and her husband killed in targeted political attack amid rising threats against officials. — FILE
خبریں

پاکستان همبستگی خود را با ایران اعلام کرد و تجاوزگری اسرائیل را به شدت محکوم نمود

نخست‌ وزیر شهباز شریف با رئیس‌جمهور ایران تماس برقرار کرد، تجاوزگری اسرائیل را به شدت محکوم نمود و حمایت کامل خود را از حاکمیت و دفاع ایران اعلام کرد. وی با به‌رسمیت شناختن حق دفاع ایران بر اساس منشور سازمان ملل متحد، بر ضرورت واکنش مشترک در برابر ظلم و ستم‌های اسرائیل تأکید نمود۔

Pakistan reaffirms support for Iran after Israeli strikes, citing UN law and regional unity. — FILE

جمعہ 13 جون 2025

خبریں

اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر دکھا دیا

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد جاری کیے گئے میزائل رینج نقشہ میں پورے کشمیر کو پاکستانی حدود کا حصہ بنا کر دکھا دیا گیا۔ اسرائیل کے ساتھ بھارت کے قریبی تعلقات کے باوجود اسرائیلی افواج نے بظاہر کشمیر پر بھارتی دعویٰ تسلیم نہیں کیا۔

This cartographic anomaly, whether accidental or deliberate, carries symbolic weight at a time when geopolitical narratives are being fiercely contested not just with words, but with weapons and maps. — IDF/X
خبریں

ایران پر اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے بلاجواز اور اسکی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسے اقدامات خطے کے امن، استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Pakistan condemns Israel's attack on Iran as a breach of sovereignty and a threat to international law. — FILE

بدھ 11 جون 2025

خبریں

وفاقی بجٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 24 ہزار کی تاریخی سطح عبور کرگیا

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 124000 کی تاریخی سطح عبور کرگیا، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

Pakistan’s stock market reaches historic high, defying global economic slump due to strong investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

منگل 10 جون 2025

خبریں

2025 کے وسیع بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسوں میں کمی

2025 کے بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کے لیے انکم ٹیکس کی شرحوں میں بڑی کمی کی گئی ہے، جبکہ 50,000 روپے ماہانہ تک آمدن پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سلیبس کی نئی ترتیب کے ذریعے مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی کوشش کے تحت درمیانے درجے کے پیشہ ور افراد کو نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔

An illustration is shown of Pakistani Rupee banknotes. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پیر 2 جون 2025

جمعہ 30 مئی 2025

خبریں

پاکستان نے رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کیے ہیں، بھارتی سیاسی راہنما سبرامانیئن سوامی کا اعتراف

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے ہیں جن میں رافیل بھی شامل ہیں، لیکن مودی کبھی ان نقصانات کی تحقیقات نہیں ہونے دیں گے، پاکستان نے چینی ساختہ طیارے استعمال کیے جو ہمارے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سے بہتر ہیں۔

India’s Rafale failure exposed as BJP leader Subramanian Swamy admits Pakistan shot down jets. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

اتوار 25 مئی 2025

خبریں

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 21 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 21 ملین ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا، جو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ کی تیاری سے متعلق تھا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور سفارتی تناؤ کے تناظر میں سامنے آیا ہے

Bangladesh cancels key naval defence contract with India, casting doubt on Delhi’s regional influence. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 22 مئی 2025

خبریں

پاکستانی عوام شاندار ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین قیادت موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے تصادم کو ختم کروایا ہے۔ پاکستانی عوام ’’شاندار‘‘ ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین ’’قیادت‘‘ موجود ہے۔ جلد پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔

President Donald Trump is set to address the nation from the Oval Office at 2 p.m. Eastern Time with the White House insisting the focus is defence policy even as rumours swirl over his health and possible resignation. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 17 مئی 2025

خبریں

بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، نواز شریف

بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر سیاسی تقسیم بھلا کر یک آواز ہو کر بولنا خوش آئند ہے، میڈیا نے دنیا کے سامنے سچ پر مبنی بیانیہ پیش کیا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بےنقاب کیا۔

A file photo is shown of PML(N) president & ex prime minister Nawaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے، تجارت کا فوراً آغاز ہونا چاہئے

پاکستان ایک باصلاحیت قوم ہے جو اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کرتی ہے، ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستان سے رابطہ اور فوراً تجارت کا آغاز کریں۔ امید ہے پاک بھارت معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ اگر پرامن طریقے سے نہ ہوا تو پھر سختی سے نمٹا جائے گا۔

Donald Trump offers a trade deal to Pakistan to halt escalation with India and prevent nuclear conflict. — FILE/THE THURSDAY TIMES

منگل 13 مئی 2025

خبریں

ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، ترک صدر رجب طیب اردوغان

ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Turkey throws its weight behind Pakistan, warning India of miscalculation and regional fallout. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پیر 12 مئی 2025

خبریں

پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے جا رہے ہیں، مذاکرات جلد ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہم پاکستان کے ساتھ بہت جلد تجارتی ڈیل کرنے جا رہے ہیں اور اس حوالہ سے مذاکرات جلد ہوں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کیلئے میری حکومت نے اہم کردار ادا کیا جس پر مجھے فخر ہے۔

Donald Trump offers a trade deal to Pakistan to halt escalation with India and prevent nuclear conflict. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ کی تباہی، فرانسیسی ڈاسو ایوی ایشن کو 1 ارب یورو کا نقصان

پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارہ کی تباہی کے باعث فرانسیسی دفاعی ادارہ ڈاسو ایوی ایشن کو گزشتہ ہفتہ کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کم و بیش 1 بلین یورو کا نقصان ہوا۔ تھرسڈے ٹائمز

Graphs are shown of Dassault's losses over the past week. — PETER SILVER FOR THE THURSDAY TIMES

جمعہ 9 مئی 2025

خبریں

ایکس (ٹوئیٹر) پر بھارتی حکومت کا دباؤ، بین الاقوامی صحافیوں سمیت ہزاروں اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ؛ سوشل میڈیا ایکس (ٹوئیٹر) کو بین الاقوامی صحافیوں سمیت ہزاروں اکاونٹس بلاک کرنے کا حکم۔ ایکس نے اسے سنسرشپ پر پابندی قرار دیتے ہوئے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کردیا۔

— SAM QUINN FOR THE THURSDAY TIMES

اتوار 4 مئی 2025

خبریں

بھارتی اقدامات کے ردعمل میں پاکستان کا روس سے رابطہ، عالمی سفارتی محاذ پر اہم پیش رفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ۔ روس کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئےسفارتی حل اور تحمل کو ناگزیر قرار۔ پاکستانی مؤقف کی حمایت ظاہر کرتی ہے اسلام آباد کی سفارت کاری روایتی اتحادیوں سےآگے بڑھ رہی ہے۔

Pakistan seeks Russian support as tensions with India surge over Kashmir and water treaty violations. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 3 مئی 2025

خبریں

بھارتی آرمی چیف کا اچانک تقرریوں اور ریٹائرمنٹ پر خط، داخلی بے چینی اور شفافیت کا فقدان بے نقاب

بھارتی آرمی چیف جنرل دیویدی کا اعلیٰ افسران کو لکھا گیا خط بھارتی افواج میں اچانک تقرریوں اور ریٹائرمنٹ پر بڑھتی اندرونی بے چینی کو منظرِ عام پر لے آیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار، ایئر مارشل دھارکر اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا جیسے سینیئر افسران کی خاموش تبدیلیوں نے ادارے کے اندر عدم اعتماد کو جنم دیا، جس کا فائدہ پاکستان اٹھا رہا ہے۔

General Dwivedi’s letter to Anil Chauhan in India sparks unrest over silent army reshuffles. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

جمعرات 1 مئی 2025

خبریں

آذربائیجان نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدار شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

آذربائیجان نے پہلگام حملے پر ردعمل دیتے ہوئے غیرجانب دار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کے ذریعے حقیقت سامنے لائی جائے تاکہ معاملے کا منصفانہ اور پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔

Azerbaijan Calls for Independent and Transparent International Investigation into Pahalgam Incident. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 26 اپریل 2025

بدھ 23 اپریل 2025

خبریں

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا، واہگہ-اٹاری سرحد بند، کشیدگی میں اضافے کے دوران پاکستانیوں کو نکل جانے کا حکم

پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل اور اٹاری-واہگہ سرحد بند کر دی، پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ ویزا استثنا منسوخ کیے جانے اور فوجی مشیروں کو نکالے جانے سے سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔

India closes Attari-Wagah border, suspends Indus water treaty. — FILE PHOTO

پیر 21 اپریل 2025

خبریں

لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ، پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ، پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا دورِ پاپائیت چرچ میں اصلاحات، غزہ اور فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے اور عالمی انسانی مسائل پر خصوصی توجہ کے حوالے سے نمایاں رہا۔

Pope Francis dies at 88 after Easter blessing, remembered for bold Gaza advocacy and turbulent Church reforms. — FILE/GETTY

منگل 15 اپریل 2025

خبریں

فچ نے مالی اصلاحات، معیشت اور زرمبادلہ میں بہتری پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم کر دی

بین الاقوامی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستانی مالی اصلاحات، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت کے باعث پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم کردی۔ پاکستانی درجہ بندی میں اضافہ عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد کی علامت ہے۔

Fitch upgrades Pakistan's credit rating to stable on fiscal reforms and IMF progress. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

بدھ 9 اپریل 2025

جمعہ 4 اپریل 2025

خبریں

چین کا امریکہ کو بھرپور جواب، امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

چین کی جانب سے امریکہ کو بھرپور جواب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف کے ردِعمل میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

China retaliates with 34% tariffs, tightens rare earth exports amid escalating US tensions. — FILE/THE THURSDAY TIMES
ناشر Thursday Media International thursday.media