تازہ

ہر خبر، تازہ ترین پہلے

3,837 تحریریں

اتوار 29 ستمبر 2024

خبریں

خیبرپختونخوا میں ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے تحریک انصاف کو دیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے پی ٹی آئی کو دیا گیا، علی امین گنڈا پور کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ اس کے کسی بیان کا جواب دوں، یہ صوبوں کے درمیان جنگ کی کیفیت بنانا چاہتا ہے۔ آئینی عدالت کا قیام میثاقِ جمہوریت کا حصہ ہے، اسرائیل کے خلاف اسلامی ممالک کو مشترکہ دفاعی نظام لانا ہو گا۔

A file photo is shown of JUI chief Maulana Fazal-ur-Rehman. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق طلباء کیلئے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "ہونہار اسکالرشپ پروگرام" کا اعلان کردیا ہے جس سے مستحق اور لائق طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم ہوسکے گی۔ اس پروگرام کے تحت 30,000 سالانہ اسکالرشپ 68 منتخب شعبوں میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے دی جائیں گے جو جدید جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing in Lahore on August 21, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 28 ستمبر 2024

خبریں

اقوامِ متحدہ میں عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کی، فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف

اقوامِ متحدہ میں عالمی ضمیر جگانے اور پاکستانی عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی۔ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ نو مئی ناقابلِ معافی جرم ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔

A file photo is shown of incumbent prime minister of Pakistan, Shehbaz Sharif during a press talk at London on 28 September 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعہ 27 ستمبر 2024

خبریں

آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، وزیراعظم شہباز شریف

غزہ میں اسرائیلی مظالم اور قتلِ عام کو روکنا ہو گا، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کُن جواب دے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب۔

A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif addressing the United Nations on September 27, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 26 ستمبر 2024

خبریں

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسکے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنا ہو گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں، اسرائیلی قیادت کو اسکے جرائم پر قابلِ گرفت ٹھہرایا جائے، سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے بگڑتے تنازع کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔

A file photo is shown of incumbent prime minister of Pakistan, Shehbaz Sharif addressing a debate in the UN. — FILE/THE THURSDAY TIMES

بدھ 25 ستمبر 2024

خبریں

عدلیہ کبھی مارشل لاء کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی مگر پارلیمنٹ کی آئینی ترمیم پر شور برپا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں بار بار آئین کو توڑا گیا ہے۔ عدلیہ کبھی کسی مارشل لاء کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی مگر پارلیمنٹ کی آئینی ترمیم پر شور برپا ہے، عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں مگر آئینی بالادستی پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔

A file photo is shown of PMLN senator Irfan Siddiqui. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

مخالفین کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں، ان کی توجہ عزتیں اچھالنے پر مرکوز ہے، مریم نواز

مخالفین کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں، ان کی توجہ دوسروں کی عزتیں اچھالنے پر ہے، دوسرے صوبوں میں جلسہ اور جلاؤ گھیراؤ آسان مگر اپنا کام کرنا مشکل ہے، اگر پنجاب میں آ کر کوئی قانون توڑے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing at Faisalabad on September 25, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

دہشت گردی کے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج، شہباز شریف کا عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے مباحثے میں دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کے چیلنجز پر گفتگو کی۔ انہوں نے 88 ہزار پاکستانیوں کی قربانی اور اربوں ڈالر کے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے پنجاب میں انڈوومنٹ اسکیم اور دانش اسکول جیسے تعلیمی اصلاحات کو بھی اجاگر کیا۔

A file photo is shown of incumbent prime minister of Pakistan, Shehbaz Sharif addressing a debate in the UN. — FILE/THE THURSDAY TIMES

منگل 24 ستمبر 2024

خبریں

شہید بینظیر نے طے کیا تھا کہ آئینی عدالت بنے گی، ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری

آئین کو ایک آنکھ کی لرزش اور ہونٹوں کی جنبش سے اڑایا جاتا رہا، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو 58 ٹو بی سے گھر بھیجا گیا، ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی اور وزیراعظم کو تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے، آئین کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

پیر 23 ستمبر 2024

خبریں

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا جو 30 ستمبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اِس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

A file photo is shown of newly-incumbent DG ISI General Muhammad Asim. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اتوار 22 ستمبر 2024

خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں باہر نکلیں گے، علی امین گنڈا پور

عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں باہر نکلیں گے، کسی آئینی ترمیم کو نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو کے اندر غیرت نہیں، آئینی ترمیم میں حصہ لینے والی جماعتوں کو عوام جواب دیں گے، میں کسی کا غلام نہیں، معافیاں بھول جاؤ۔

A file photo is shown of Chief Minister for Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur. — FILE/THE THURSDAY TIMES
تجزیہ

عمران خان وہ لیڈر ہیں جو اسرائیل کیساتھ پاکستان کے تعلقات قائم کر سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

عمران خان وہ لیڈر ہیں جو پاکستان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، عمران خان بطور وزیراعظم پاکستانی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دے چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بن کر پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

A combined file photo is shown of former Pakistani prime minister Imran Khan and Israeli prime minister Benjamin Netanyahu. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 21 ستمبر 2024

خبریں

چیف جسٹس نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اکثریتی بینچ کے وضاحتی حکم پر جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلہ سے متعلق الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں پر 8 ججز کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے 9 اہم سوالات کا جواب طلب کر لیا ہے۔

A file photo is shown of CJ-elect Qazi Faez Isa at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

سانحہ 9 مئی کے 3700 ملزمان کو لاہور جلسہ کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ کے موقع پر 9 مئی میں ملوث 3700 ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، گرفتاریاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس و دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ ہوں گی، پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

A file photo is shown of Jinnah House at Lahore on May 9. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعہ 20 ستمبر 2024

خبریں

قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے سے کوئی آسمان نہیں گِر پڑتا، فضل الرحمٰن

آئینی عدالت پر اتفاقِ رائے موجود ہے، اتحادی حکومت کے ساتھ مسودے پر کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کیساتھ تلخیاں دور ہوں تو آگے بڑھنا چاہیے، حکومت غلط کام پر بضد رہی تو رکاوٹ بنیں گے، قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے سے آسمان نہیں گِر پڑتا، سربراہ جے ہو آئی (ف) فضل الرحمٰن۔

A file photo is shown of JUI(F) chief Maulana Fazl-ur-Rehman. — THE THURSDAY TIMES VIA AP
خبریں

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 قانون بن گیا، صدرِ مملکت نے دستخط کر دیئے

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس سے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے کیلئے دائرہ بڑھ جائے گا۔

A file photo is shown of President of Pakistan Asif Ali Zardari signing an Act into legislation at Aiwan-e-Sadr earlier this year. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی: ہنڈرڈ انڈکس دوبارہ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار، ہنڈرڈ انڈکس مسلسل دوسرے روز 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 700 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار 200 پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 19 ستمبر 2024

تجزیہ

پاکستانی سٹاک مارکیٹ 2024 میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی، امریکی جریدہ بلومبرگ

پاکستانی سٹاک مارکیٹ 2024 میں تاریخی بلندیوں کو چھوتے ہوئے دنیا میں بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی، غیرملکی انویسٹمنٹ اور مثبت معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، مہنگائی اور شرح سود میں بھی کمی ہوئی ہے، امریکی جریدہ بلومبرگ۔

An illustration is shown of a bull and the Pakistani flag. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری

میثاقِ جمہوریت کے تحت آئینی عدالت قائم ہونی چاہیے جس کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہو گا، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہے، ججز کا کام ڈیم بنانا یا قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے، ججز تقرری عمل میں شفافیت بےنظیر بھٹو کا مطالبہ تھا۔

A file photo is shown of PPP chief Bilawal Bhutto-Zardari addressing the lawyers on September 19, 2024 at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

الیکشن ایکٹ ترمیم کے بعد مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، سپیکر ایاز صادق

الیکشن ایکٹ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، پارلیمنٹ کا منظور کردہ ترمیمی الیکشن ایکٹ صدر کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہو چکا، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط۔

This combo file photo shows Speaker of the National Assembly Sardar Ayaz Sadiq (left) and Chief Election Commissioner Sikandar Sultan Raja. — FILE/THE THURSDAY TIMES VIA ANADOLU
خبریں

روس کی جانب سے برکس میں شمولیت کی پاکستانی کوشش کی باضابطہ تائید

روس نے برکس میں شمولیت کی پاکستان کی کوشش کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جو اسلام آباد کے خارجہ تعلقات میں ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک عالمی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے ماحول میں اقتصادی روابط بڑھانے اور اپنی شراکت داری مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

Deputy Prime Minister of Pakistan Ishaq Dar (right) meets with his Russian counterpart, Alexei Overchuk (left) at Islamabad on September 17, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

بدھ 18 ستمبر 2024

خبریں

پاکستان کی اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں ترقی

پاکستان نے اقوام متحدہ کے ای-گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں 14 درجے کی بہتری حاصل کرتے ہوئے 136 ویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے، جو کہ 2022 میں 150 ویں نمبر پر تھا۔ اس پیشرفت نے پاکستان کو پہلی بار "ہائی ای جی ڈی آئی" زمرے میں شامل کیا ہے، جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

An impression is shown of Pakistan's rise in the UN E-Government Development Index. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

منگل 17 ستمبر 2024

رائے

حضرت محمد ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور انسانیت کے نجات دہندہ

حضرت محمد ﷺ کی محبت دین کی بنیادی شرط اور آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ رحمت اللعالمین بن کر آئے جو پوری انسانیت اور مخلوقات کے لیے آپ ﷺ کی شفقت کا ثبوت ہے۔ آپ ﷺ کا پیغام رہتی دنیا تک تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

Muslims visit the Rawdhah of the Prophet Muhammad at Medina on July 16, 2022. — ANADOLU

اتوار 15 ستمبر 2024

خبریں

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔

A file photo is shown of the Constitution of Pakistan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 14 ستمبر 2024

خبریں

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

A combined file photo is shown of Supreme Court of Pakistan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

A file photo is shown of PPP chief Bilawal Bhutto-Zardari addressing the National Assembly on September 14, 2024 at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 12 ستمبر 2024

خبریں

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

An illustration is shown of an IMF meeting. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔

A file photo is shown of Khawaja Asif addressing Parliament on September 12, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

بدھ 11 ستمبر 2024

خبریں

پارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا مگر یہاں سیاست کو گالی بنا دیا گیا، پارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، مہنگائی کم ہو رہی ہے جس پر حکومت کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا۔

A file photo is shown of PPP chair and former Pakistani foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari addressing the Parliament on September 11, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

منگل 10 ستمبر 2024

خبریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رپورٹ کیا گیا، سیکرٹری چیف جسٹس

چیف جسٹس کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رپورٹ کیا گیا، چیف جسٹس سے وزیرِ قانون کی ملاقات میں اٹارنی جنرل اور جسٹس منصور موجود تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز اگر سب کیلئے ہے تو قابلِ قبول ہے ورنہ نہیں۔

A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa. — FILE/THE THURSDAY TIMES
ناشر Thursday Media International thursday.media